Recitation
Next: 19_58
Arabic
وَرَفَعۡنَٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا
Urdu
اور اسے ہم نے بلند مقام پر اٹھایا تھا
English
And We raised him to a high station
Tafsir — Bayan ul Quran
حضرت اسماعیل حضرت ابراہیم کے فرزند تھے۔حضرت ادریس ایک پیغمبر ہیں جو غالباً حضرت نوح سے پہلے پیداہوئے۔ ان پیغمبروں کی دو خاص صفتیں یہاں بیان کی گئی ہیں— سچا ہونا، لوگوں کو نماز (خدا کی عبادت) اور زکوٰۃ (بندوں کے حقوق کی ادائيگی) کی تلقین کرنا۔ ارشاد ہوا ہے کہ ان صفتوں نے ان کو خدا کا پسندیدہ بنا دیا اور وہ انتہائی اعلیٰ درجہ پر پہنچا دئے گئے۔ جن شخصیتوں کو خدا نے اپنی پیغمبری کے لیے چنا۔ ان کے اندر یہ صفتیں کمال درجہ میں موجود ہوتی تھیں۔ تاہم عام اہلِ ایمان سے بھی یہی صفات مطلوب ہیں اور ان کو بھی درجہ بدرجہ اس کے وہ ثمرات حاصل ہوتے ہیں جو خدا نے ان صفتوں کے لیے ابدی طورپر مقرر کيے ہیں۔