Recitation

Next: 18_65


Arabic

قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبۡغِۚ فَٱرۡتَدَّا عَلَىٰٓ ءَاثَارِهِمَا قَصَصٗا


Urdu

موسیٰؑ نے کہا “اسی کی تو ہمیں تلاش تھی” چنانچہ وہ دونوں اپنے نقش قدم پر پھر واپس ہوئے


English

[Moses] said, “That is what we were seeking.” So they returned, following their footprints


Tafsir — Bayan ul Quran

حضرت موسیٰکو مزید علامت یہ بتائی گئی تھی کہ تم جب مطلوبہ مقام پر پہنچوگے تو تمھارے ناشتہ کی مچھلی عجیب طریقہ سے پانی میں چلی جائے گی۔ یہ واقعہ ایک مقام پر ہوا۔ مگر مچھلی شاگرد کے ساتھ تھی اور شاگرد کسی وجہ سے حضرت موسیٰ کو بتا نہ سکا کہ ایسا واقعہ ہواہے۔ کچھ آگے بڑھنے کے بعد جب موسیٰکو معلوم ہوا تو وہ فوراً واپس ہوئے اور مذکورہ مقام پر اس بندہ (خضر) کو پالیا جس سے ملنے کے لیے انھوں نے یہ لمبا سفر کیا تھا۔


Connections

  • Previous: 18_63
  • Next: 18_65
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes