Recitation
Next: 16_84
Arabic
يَعۡرِفُونَ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ ثُمَّ يُنكِرُونَهَا وَأَكۡثَرُهُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ
Urdu
یہ اللہ کے احسان کو پہچانتے ہیں، پھر اس کا انکار کرتے ہیں اور اِن میں بیش تر لوگ ایسے ہیں جو حق ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں
English
They recognize the favor of Allah; then they deny it. And most of them are disbelievers
Tafsir — Bayan ul Quran
جو شخص بھی کائنات کا مطالعہ کرتا ہے ، خواہ وہ ایک عام آدمی ہو یا ایک سائنس داں ، اس پر ایسے لمحات گذرتے ہیں، جب کہ مخلوقات پر غورکرتے ہوئے اس کا ذہن خالق کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔ اس کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ یہ حیرت ناک چیز یں نہ تو اپنے آپ بن گئی ہیں اور نہ مفروضہ معبودوں نے ان کو بنایا ہے ۔ ان کا بنانے والا یقیناً خدائے بزرگ و برتر ہے۔ مگر خدا کو ماننا لازمی طورپر آدمی کی اپنی زندگی میں تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے۔ وہ آدمی سے اس کی آزادی چھین لیتا ہے ۔ اس ليے آدمی پر جب یہ تجربہ گزرتا ہے تو وقتی تاثر کے بعد وہ اپنے ذہن کو اس طرف سے ہٹا دیتا ہے۔ وہ خدا کو پاکر بھی خدا کو چھوڑ دیتا ہے۔